سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: خاتون اپنے نومولود بچےکو پیدائش کے بعد بالٹی میں ڈال کر اسپتال جاپہنچی، پھرکیاہوا؟

میڈیا رپورٹس کےمطابق ریاست کیرالہ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد اسے بیت الخلا کی بالٹی میں ڈالا اور خود اسپتال جا پہنچی۔

نئی دہلی: کیرالا میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ایک ویڈیو میں عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ریاست کیرالہ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد اسے بیت الخلا کی بالٹی میں ڈالا اور خود اسپتال جا پہنچی۔

اسپتال میں عملے نے اس کی حالت دیکھی تو بہت زیادہ خودن بہہ رہا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جسے وہ بیت الخلاء میں بالٹی میں ڈال کر آئی ہیں۔

عملے نے پولیس کی مدد سے بچے کو اسپتال پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ خاتون شدید خون جاری ہونے کے بعد اسپتال پہنچی۔ علاج کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے نوزائیدہ بچے کو اپنے گھر کے بیت الخلا میں بالٹی میں چھوڑا تھا۔

یہ سن کر طبی عملے نے فوری طور پر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے کچھ اہلکارں کو خاتون کے گھر بھیجا جہاں سے وہ بچے کو بالٹی سمیت اسپتال لے کرگئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک بالٹی اٹھائے اسپتال کی طرف دوڑ رہے ہیں اور بالٹی کےاندر سے بچے کے رونے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

شیر خوار بچے کا وزن صرف 1.3 کلو گرام ہے۔ طبی عملے نے بچے کی زندگی بچا لی جب کہ اس کی ماں کے خلاف اسے بالٹی میں ڈالنے کی شکایت بھی درج کرائی گئی۔