صحت

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 4 مریضوں کی موت

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس دوران 2,035 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس دوران 2,035 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کے روز یہاں کہا کہ ملک میں کورونا کی ٹیکہ کاری جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,799 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

ملک میں اب تک 2,20,66,11,814 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

دریں اثناء، ملک میں 2,035 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، زیر علاج مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 18,389 ہوگئی ہے اور ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,22,605 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,881 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,784 بڑھ کر 4,41,73,335 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا، جن میں سے سب سے زیادہ مریض کیرالہ میں 578 کا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 323، دہلی میں 271، مہاراشٹر میں 234، کرناٹک میں 151، گوا میں 83، ہریانہ میں 80، اتر پردیش میں 69، تمل ناڈو میں 59، پنجاب میں 41، چھتیس گڑھ میں 29، چنڈی گڑھ میں 25 ، جموں و کشمیر 21، اڈیشہ 18، پڈوچیری 17، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں 14، آندھرا پردیش اور لداخ میں 13، بہار اور جھارکھنڈ میں پانچ، مدھیہ پردیش میں دو، منی پور، میگھالیہ، میزورم اور سکم میں ایک ایک فعال کیس کا اضافہ ہوا۔

دریں اثناء، اس مہلک وبا کی وجہ سے بالترتیب دہلی، ہریانہ، کیرالہ اور راجستھان میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی۔

ذریعہ
یو این آئی