جرائم و حادثات

چلتی ٹرین میں مسافروں پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا ئی، تین لوگوں کی موت

آگ سے بچنے کی کوشش میں چھلانگ لگانے سے دو سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 3 خواتین سمیت 9 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔

کوزیکوڈ: کیرالہ کے الاتور میں الاپوزا- کنور ایگزیکٹیو ایکسپریس ٹرین (16307) کے ڈی-1 کوچ میں ایک نوجوان نے مسافروں پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔

آگ سے بچنے کی کوشش میں چھلانگ لگانے سے دو سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 3 خواتین سمیت 9 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔

یہ بربریت کا واقعہ اتوار کی دیر رات پیش آیا۔ پولس نے ریلوے ٹریک سے مشتبہ حملہ آور کا ایک بیگ بھی برآمد کیا۔ بیگ سے دو موبائل اور ایک بوتل پیٹرول اور نوٹ پیڈ ملا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

پولس کو قریبی عمارت میں نصب سی سی ٹی وی کی فوٹیج ملی ہے جس میں مبینہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہوتے نظر آ رہا ہے۔

پولس کے مطابق، پیر کے روز تقریباً 0130 بجے کوراپوزا پل کے نزدیک الاتور میں ریلوے ٹریک پر تین لاشیں ملیں۔ ان کی شناخت مچھلی کے تاجر نوفق (40) اور رحمت (45) اور رحمت کی بہن کی بیٹی سارہ (2) کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع کنور کے متنور کے رہنے والے ہیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو پولیس نے کوزیکوڈ میڈیکل کالج کے اسپتال اور دوسرے نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا ہے۔

یہ واقعہ اتوار کے روز تقریباً 2130 بجے پیش آیا، جب ٹرین الاتور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ ایک نوجوان ڈی-2 کوچ سے ڈی-1 میں داخل ہوا اور بیٹھے ہوئے مسافروں پر آتش گیر مائع یا پٹرول ڈالا اور ساتھی مسافروں کو آگ لگا دی۔

پھر اس نے کمپارٹمنٹ کی ایمرجنسی چین کھینچی اور ٹرین کورپوزا پل پر رک گئی۔ تین مسافروں نے، جن کی لاشیں پیر کی صبح ملی تھیں، کوچ سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کی حالت مستحکم ہے۔ ضلع پولیس سربراہ راجپال مینا اور کوئلنڈی سے فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو اسپتال پہنچایا۔

ریلوے پولیس، سٹی پولیس اور فورنسک ماہرین نے ریلوے ٹریک سے برآمد ہونے چيزوں، بوگیوں اور تھیلوں سے شواہد اکٹھے کئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے KMCH لے جایا گیا۔

ذریعہ
یو این آئی