جرائم و حادثات

ویڈیو: جعلی کرنسی تیار کرنے والی 4 رکنی ٹولی گرفتار

وقارآباد ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نارائنا ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چندرایا، جگدیش، وینکٹ رمنا اور شیواکمار کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے جعلی کرنسی 7 لاکھ 95 ہزار روپے کے علاوہ کمپیوٹر، پرنٹر اور 5 سل فونس ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: وقارآباد پولیس نے جعلی کرنسی تیار کرنے والی 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔

وقارآباد ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نارائنا ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چندرایا، جگدیش، وینکٹ رمنا اور شیواکمار کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے جعلی کرنسی 7 لاکھ 95 ہزار روپے کے علاوہ کمپیوٹر، پرنٹر اور 5 سل فونس ضبط کرلیا۔

یہ ٹولی کئی دھوکہ دہی اور گانجہ کے واقعات میں ملوث بتائی جاتی ہے۔ 4 ملزمین کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

چندرایا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تانڈور یلوے اسٹیشن کے پاس مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا۔ اس کے قبضہ سے 15 پانچ سو کے نوٹ ضبط کئے گئے۔ بعدازاں ملزم سے جب تفتیش کی گئی تو اس کی سرگرمیوں اور ساتھیوں کے نام سامنے آئے۔