دہلی میں 4 منزلہ عمارت اچانک ڈھیر ہوگئی، ویڈیو وائرل
دارالحکومت دہلی کے بھجن پورہ کے وجئے پارک علاقہ میں عمارت گر گئی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ یہ عمارت G+3 ہے۔ یہ عمارت کافی پرانی بھی بتائی جارہی ہے۔
نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں ہولی کے دن ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بھجن پورہ علاقہ میں 4 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ موقع پر موجود ایک شخص نے موبائل کیمرے سے اس کی ویڈیو بنائی جو اب وائرل ہورہی ہے۔
تاہم اس حادثہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ علاقہ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت دہلی کے بھجن پورہ کے وجئے پارک علاقہ میں ایک عمارت گرگئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ یہ عمارت G+3 ہے۔ یہ عمارت کافی پرانی بھی بتائی جارہی ہے۔
چند روز قبل دہلی دیہات کے علاقہ نجف گڑھ میں 3 منزلہ عمارت کا اوپری حصہ گر گیا تھا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ فائر بریگیڈ اور دہلی پولیس کے ساتھ دیگر بچاؤ ایجنسیوں کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ اس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا۔