جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
پروگرام میں حج سوسائٹی کے عہدیداران، مقامی معززین، اور شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور عازمین کو ڈراپ دیے۔ ان شخصیات میں قابل ذکر نام درج ذیل ہیں:

حیدرآباد: جے جے آر فنکشن ہال، محبوب نگر میں عازمین حج کے لیے ایک خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں 200 سے زائد عازمین کو حفاظتی ٹیکے اور ڈراپ دیے گئے۔
یہ کیمپ بعد نماز ظہر منعقد ہوا، جس کے بعد ظفر اللہ صدیقی، پراپرائٹر ٹائر ایجنسی حیدرآباد (جو خود بھی اپنے ارکانِ خاندان کے ساتھ اس سال حج پر روانہ ہو رہے ہیں) کی جانب سے طعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
پروگرام میں حج سوسائٹی کے عہدیداران، مقامی معززین، اور شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور عازمین کو ڈراپ دیے۔ ان شخصیات میں قابل ذکر نام درج ذیل ہیں:
الحاج محمد محمود علی (صدر حج سوسائٹی)، الحاج عبدالستار صاحب، الحاج محمد معراج (معتمد سوسائٹی)، الحاج رووف پاشاہ (جیولرز)، الحاج محمد رفیق احمد قادری، الحاج عبدالرافع ذکی (معتمد جامع مسجد)، الحاج محمد یوسف الک (نیشنل گارڈن فنکشن ہال)، عبدالرحمن مزمل (مالک جے جے آر فنکشن ہال و سابق چیئرمین مارکٹ کمیٹی)۔
اس کے علاوہ سوسائٹی کے دیگر اہم اراکین جن میں محمد رفیق صاحب، خواجہ نظام الدین، احمد پٹیل، رزق صاحب، نصرت صاحب، محمد الیاس صاحب، محمد موسی، سراج الدین، رفیق الرحمن، محمد ارشد علی وغیرہ شامل تھے، کیمپ میں شریک رہے۔
مسجد ابراہیم کے معتمد محمد حاجی نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ مل کر عازمین کی رہنمائی کی اور کیمپ کے انتظامات کو بخوبی انجام دیا۔