تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں 40 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت کی گئی: وزیر زراعت

وزیرزراعت تلنگانہ ٹی ناگیشورراو نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں 40 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔

حیدرآباد: وزیرزراعت تلنگانہ ٹی ناگیشورراو نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں 40 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا
جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے
شانتی نگر میں مدرسہ کے طلباء کے ساتھ زدوکوب کرنے والے پولیس ملازمین کی فوری معطلی اور تحقیقات کی جائیں: مولانا جعفر پاشاہ کا چیف منسٹر سے مطالبہ

انہوں نے کھمم ضلع کے گورالاپاڈو میں کپاس کی خریداری کے مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث اس بار کپاس کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کھمم ضلع میں 17 لاکھ کوئنٹل پیداوار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں سی سی آئی کے 9 خریداری کے مراکزکے ذریعہ کپاس کی خریداری کی جا رہی ہے۔وزیرموصوف نے کہاکہ ریونیو اور مارکٹنگ حکام کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ کسانوں کو پریشانی نہ ہونے پائے۔

دھان فروخت کرنے والوں کو دھوکہ دینے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ کسانوں کو روایتی فصلوں سے باغبانی کی فصلوں کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔

اگر کپاس کی بجائے پام آئل کی کاشت کی جائے تو منافع زیادہ ہو گا، ہماری حکومت کا عزم ہے کہ فصلوں کے لیے مناسب قیمت فراہم کی جائے۔