حیدرآباد
حیدرآباد: حالت نشہ میں پکڑے جانے والے شخص کی خودکشی
وہ حالت نشہ میں گاڑی چلاتا ہواپکڑاگیاتھاجس پرپولیس نے اس کو حراست میں لیا۔بتایاجاتا ہے کہ دوران حراست پولیس کے رویہ پرمایوس ہوکراس نے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے سامنے خودسوزی کرلی۔
حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے ایک شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ حیدرآبادکے ملکاجگری پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔
اس شخص کی شناخت 32سالہ سنگی ریڈی مین ریڈی کے طورپر کی گئی ہے جس نے پولیس اسٹیشن کے سامنے خود کے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔
وہ حالت نشہ میں گاڑی چلاتا ہوا پکڑا گیاتھا جس پرپولیس نے اس کو حراست میں لیا۔بتایاجاتا ہے کہ دوران حراست پولیس کے رویہ پرمایوس ہوکراس نے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے سامنے خودسوزی کرلی۔
ملزم، دمائی گوڑہ سے تعلق رکھتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ آدھی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا۔
مین ریڈی کے ارکان خاندان نے پولیس کے رویہ پر شدید احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ پولیس کے رویہ کی وجہ سے ہی یہ واقعہ ہوا۔