مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ذریعہ فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہری جاں بحق

شمالی مغربی کنارے کے شہر طولكرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر گزشتہ روزاسرائیلی فضائی حملے میں چار فلسطینی مارے گئے۔

رام اللہ: شمالی مغربی کنارے کے شہر طولكرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر گزشتہ روزاسرائیلی فضائی حملے میں چار فلسطینی مارے گئے۔

متعلقہ خبریں
کولمبین صدر کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا حکم
اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

یہ اطلاع فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع نے دی۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جاسوس طیارے نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کے مرکزی چوک میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

رام اللہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے ژنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں کہا کہ فضائی حملے میں چار نوجوان مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اس نے نور شمس کیمپ پر حملہ کیا، اور دعویٰ کیا کہ اس نے ‘ایک سیل’ کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ اس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

طولكرم کے گورنر مصطفیٰ نے اس بات کی مذمت کرتے ہوئے اسے "طولكرم اور مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف بڑھتی جارحیت اور جاری اسرائیلی جرائم” کے طور پر بیان کیا۔

فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کو نور شمس کیمپ میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری کی ہلاکت اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کے بعد پیش آیا ہے۔

a3w
a3w