آندھراپردیشجرائم و حادثات

4 افراد بارش کے تیز پانی میں بہہ گئے

آندھرا پردیش کے ضلع انامیا کے رائچوٹی ٹاون میں بارش سے مربوط دو علیحدہ واقعات میں 4 افراد بہہ گئے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔

رائچوٹی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے ضلع انامیا کے رائچوٹی ٹاون میں بارش سے مربوط دو علیحدہ واقعات میں 4 افراد بہہ گئے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔

ایک28 سالہ خاتون شیخ منی اور ان کا کمسن بیٹا، جمعہ کی رات8بجے کے قریب رائچوٹی ٹاون کی ایس ایم کالونی ایریا میں برساتی پانی کے ریلہ میں بہہ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شدید بارش سے برقی سربراہی مسدود ہونے کے بعد شیخ منی نے اپنے بیٹے کے ساتھ موم بتی خرید کر لانے گھر کے باہر قدم رکھا تھا لیکن ان کے مکان کے سامنے ڈرین (نالے) کے اوپر موجود پتھر کا سلاب ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہ، اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ نالے میں گر پڑیں اور بہہ گئیں۔

ماں اور بیٹے کو بہتا دیکھ کر منی کے پڑوسی25 سالہ گنیش نے ان دونوں کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ان دونوں کے ساتھ پانی کے طاقتور ریلے میں بہہ گئے اور ان تینوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دوسرے واقعہ میں اُسی وقت رائچوٹی ٹاون کے چار ٹاپس علاقہ میں ایک8 سالہ لڑکی ت بارش کے پانی میں بہہ گئی۔

وہ آٹو رکشہ سے باہرا تری تھی کہ ایک طاقتور آبی ریلے نے انہیں بہا لے گیا۔ پولیس کے مطابق ٹیوشن کے بعد لڑکی گھر واپس ہورہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور نے بڑی مشکل سے پانی میں گھر ے آٹو کو کھینچ کر باہر نکالا، ڈرائیور کے اس اقدام سے آٹو میں سوار دیگر6 بچوں کی جانیں بچ گئیں۔

ڈرائیور نے ان 6بچوں کو محفوظ مقام پر لے گیا مگر لڑکی نے ڈرائیور کی مدد کا انتظار نہیں کیا اور بارش کے بہتے پانی میں قدم رکھا جس کے نتیجہ میں چشم زدن وہ پانی میں بہہ گئی اور وہ فوت ہوگئی۔

پولیس نے ہفتہ کے روز لڑکی کی لاش برآمد کرلی۔ ان 4اموات پر کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔