امریکہ و کینیڈا

کمپیوٹر خرابی‘ امریکہ میں  400 پروازیں منسوخ

ایف اے اے نے ایرکرافٹ گراؤنڈنگ کے لئے مجبور نہیں کیا لیکن بیشتر ایرلائنس نے ازخود فیصلہ کیا کہ اڑانیں روک دی جائیں۔ امریکہ بھر میں کوئی 400 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

نیویارک: فیڈرل ایوی ایشن اڈمنسٹریشن (ایف اے اے) میں کمپیوٹر خرابی کے باعث امریکہ میں سینکڑوں پروازیں اڑان نہیں بھرسکیں۔ امریکی میڈیا کی خبروں میں چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی گئی۔ ایف اے اے کا نوٹام (نوٹس ٹو ایر مشنس) سسٹم میں خرابی کے نتیجہ میں کمپیوٹر آؤٹیج ہوا۔

متعلقہ خبریں
مستقل تھکاوٹ:عام شکایت بن گئی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

فاکس نیوز نے یہ اطلاع دی۔ ایف اے اے نے ایرکرافٹ گراؤنڈنگ کے لئے مجبور نہیں کیا لیکن بیشتر ایرلائنس نے ازخود فیصلہ کیا کہ اڑانیں روک دی جائیں۔ امریکہ بھر میں کوئی 400 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 ایف اے اے نے کہا کہ وہ نوٹس ٹو ایرمشنس سسٹم کی بحالی کی کوشش میں ہے۔ اس نے کہا کہ سسٹم کو ری لوڈ کیا جارہا ہے۔ نیشنل ایر اسپیس سسٹم میں آپریشن میں خلل پڑا ہے۔ اس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ہم جیسے جیسے پیشرفت ہوگی اَپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔