حیدرآباد
وزیر اعظم سکندرآباد۔ تروپتی وندے بھارت ٹرین کا آغاز کریں گے
فی الحال، سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان سفر کرنے میں 11 سے 12 گھنٹے لگتے ہیں، لیکن وندے بھارت ٹرین کو منزل تک پہنچنے میں صرف 8 گھنٹے اور 30 منٹ درکار ہوں گے۔
حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی دونوں تلگو ریاستوں کے درمیان دوسری وندے بھارت ٹرین کا آغاز کریں گے۔ 8 اپریل کو سکندرآباد سے اس کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ خدمات سکندرآباد۔ تروپتی کے درمیان دستیاب ہوں گی۔
فی الحال، سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان سفر کرنے میں 11 سے 12 گھنٹے لگتے ہیں، لیکن وندے بھارت ٹرین کو منزل تک پہنچنے میں صرف 8 گھنٹے اور 30 منٹ درکار ہوں گے۔
افتتاحی دن ٹرین نلگنڈہ، میریال گوڑہ، پدوگورالہ، گنٹور، تنالی، باپٹلہ، چرالہ، اونگول، نیلور اور گڈور اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔ عام دنوں میں وندے بھارت ٹرین نلگنڈہ، گنٹور، اونگول اور نیلور اسٹیشنوں پر رکے گی۔مرکزی وزیر کشن ریڈی نے دوسری وندے بھارت ریل مختص کرنے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔