دہلی
ایرانڈیا اور انڈیگو کی خصوصی پروازوں سے ڈھاکہ سے 400ہندوستانی وطن واپس
ایرانڈیا اور انڈیگو نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت سے 400سے زائد افراد کو لانے ڈھاکہ کے لئے خصوصی پروازیں چلائیں۔
نئی دہلی: ایرانڈیا اور انڈیگو نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت سے 400سے زائد افراد کو لانے ڈھاکہ کے لئے خصوصی پروازیں چلائیں۔
ایرانڈیا کی خصوصی پرواز چہارشنبہ کی صبح 205افراد بشمول 6 دودھ پیتے بچوں کو ڈھاکچہ سے نئی دہلی لے آئی۔ انڈیگو نے منگل کے دن 200 سے زائد ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے ڈھاکہ تا کولکتہ خصوصی پرواز چلائی تھی۔
ایرانڈیا کی خصوصی پرواز شارٹ نوٹس پر نئی دہلی سے ڈھاکہ خالی گئی تھی۔
انڈیگو‘ دہلی‘ ممبئی اور چینائی سے ڈھاکہ کے لئے روزانہ ایک اور کولکتہ سے 2پروازیں چلاتی ہے۔
ایرانڈیا‘ نئی دہلی تا ڈھاکہ روزانہ 2پروازیں چلاتی ہے جبکہ وستارا ممبئی سے روزانہ اور دہلی سے ہفتہ میں 3پروازیں ڈھاکہ کیلئے چلاتی ہے۔