حیدرآباد

ورنگل میں بجلی گرنے کے واقعات، 4 افراد ہلاک

جھلس جانے والوں کو علاج کے لئے وردھنا پیٹ کے کمیونٹی ہیلت سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ تمام نوجوان حیدرآباد اور دیگر شہروں میں ملازمت کرتے تھے تاہم دسہرہ منانے کے لئے وہ اپنے آبائی مقام آئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع میں بجلی گرنے کے دو واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں تین نوجوانوں کی عمریں 25تا30برس کے درمیان ہیں۔ یہ افراد جنگاوں ضلع کے سنگرام گاوں میں پہاڑی پر پارٹی کررہے تھے۔ ان کا تعلق بندوتھاپور گاوں سے ہے۔

 اس واقعہ میں دیگر دو شدید طور پر جھلس گئے۔ مہلوکین کی شناخت سامباراجو‘ سائی اور شیواکرشنا کے طور پر کی گئی ہے۔ جھلس جانے والوں کو علاج کے لئے وردھنا پیٹ کے کمیونٹی ہیلت سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ تمام نوجوان حیدرآباد اور دیگر شہروں میں ملازمت کرتے تھے تاہم دسہرہ منانے کے لئے وہ اپنے آبائی مقام آئے تھے۔

ایک اور واقعہ میں محبوب آباد ضلع کے گرلہ گاوں میں پرشانت نامی شخص بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ یہ بجلی پداچیرو پر گری۔ اس واقعہ میں دیگر دو وجئے اور شیکھر جھلس گئے۔ ان کو علاج کے لئے کھمم ٹاون کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔