جرائم و حادثات

اوپن مین ہول میں گرنے سے کمسن لڑکی ہلاک، جی ایچ ایم سی کے2 عہدیدار معطل (تفصیلی خبر)

سکندرآباد کے علاقہ خلاصی گوڑہ میں ایک معصوم لڑکی کی موت کے افسوسناک واقعہ کے بعد جی ایچ ایم سی کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا۔

حیدرآباد: سکندرآباد کے علاقہ خلاصی گوڑہ میں ایک معصوم لڑکی کی موت کے افسوسناک واقعہ کے بعد جی ایچ ایم سی کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

اس واقعہ کے ذمہ دار دو عہدیداروں کو خدمات سے معطل کردیا گیا۔ معطل عہدیداروں میں بیگم پیٹ ڈیویژن کے اسسٹنٹ انجینئر تروملیا اور ورک انسپکٹر ہری کرشنا شامل ہیں۔ حادثہ کی تحقیقات کیلئے اگزیکٹیو انجینئر اندرا بائی کو ہدایت دی گئی۔

کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے اندرون دس یوم رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ دوسری طرف مونیکا نامی لڑکی کی اوپن مین ہول (نالہ) میں گرنے سے موت ہوجانے پر حکمراں جماعت بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔

بی جے پی کی جانب سے مونیکا کی موت کو جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے جس کے بعد بی آر ایس کارکنوں نے بی جے پی رکن بلدیہ پرپلٹ وار کیا۔ بی جے پی کارپوریٹر سچترا پر مقامی عوام نے برہمی ظاہر کی۔ مین ہولس کھلے رہنے کے باوجود خاموشی اختیا کرنے کا الزام عائد کیا۔

اس دوران بی جے پی اور بی آر ایس کے کارکنوں کے درمیان بحث وتکرار ہوئی اور کچھ دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ قبل ازیں مئیر جی ایچ ایم سی وجئے لکشمی گدوال نے مقام واقعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کی لاپرواہی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ مین ہولس کے متعلق عہدیداروں سے واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے ایسے مقامات جہاں حادثات پیش آنے کا خطرہ ہے وہاں انتباہی بورڈس آویزاں نہ کرنے پر برہمی ظاہر کی۔ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے گتہ دار اور عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا تیقن دیا۔ مئیر نے کہا کہ کاموں کی انجام دہی کے دوران عہدیداروں کی جانب سے دئیے جانے والی ہدایات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

جی ایچ ایم سی کی جانب سے کی گئی کیڈنگ (حصار بندی) کو منہدم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ مئیر نے مونیکا کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا۔

مونیکا کے خاندان کو جی ایچ ایم سی کی جانب سے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔ واضح رہے کہ سکندرآباد کے خلاصی گوڑہ علاقہ میں مین ہول کھلا رہنے سے مونیکا نامی لڑکی کی اس میں گرنے سے موت ہوگئی۔

آج صبح لڑکی دودھ کی پیاکٹ خریدنے کیلئے گھر سے دکان جانے کے دوران یہ واقعہ رونما ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔ پارک لین کے قریب مونیکا کی لاش دستیاب ہوئی۔ مونیکا چوتھی جماعت کی طالب علم تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

a3w
a3w