دہلی

دہلی پولیس عاپ کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو حراست میں لے رہی ہے: کیجریوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عاپ) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر رہنماؤں نے جمعہ کو الزام لگایا کہ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف احتجاج سے پہلے دہلی پولیس اس کے اراکین اسمبلی ، کونسلروں اور پارٹی کارکنوں کو حراست میں لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال

مسٹر کیجریوال نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا "آپ کے منتخب ارکین اسمبلی ، کونسلروں اور کارکنوں کو پوری دہلی میں حراست میں لیا جا رہا ہے، جو پارٹی دفتر آ رہے تھے۔ یہ کیا ہو رہا ہے۔”

بی جے پی پر جمہوری اختلاف کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے آپ کے لیڈر سوربھ بھاردواج نے سوال کیا کہ کیا اب ملک میں ایمرجنسی ہے اور ہم پرامن احتجاج بھی نہیں کر سکتے؟

اس دوران آپ کی لیڈرآتشی مارلینا نے دعویٰ کیا کہ دہلی بھر میں بھاری رکاوٹیں لگائی گئی ہیں اور آپ کے کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

محترمہ آتشی نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا "پوری دہلی میں بھاری رکاوٹیں ہیں۔ آپ کے کارکنوں سے لدی بسوں کو روکا جا رہا ہے۔ اے اے پی پارٹی کے دفتر کے باہر سینکڑوں نیم فوجی دستے موجود ہیں۔ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب پر احتجاج سے بی جے پی اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟

آپ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی پارٹی آج دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان بی جے پی کے خلاف پارٹی کے احتجاج کی قیادت کریں گے۔

a3w
a3w