تلنگانہ
بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن ممکن ہے: وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ پونم پربھاکر
انہوں نے کہا کہ "رامچندر راؤ ایک بار پھر اپنی اصلیت ظاہر کر چکے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ بی سی ریزرویشن کو نویں شیڈیول میں شامل کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن پڑوسی ریاست تمل ناڈو میں ریزرویشن میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔"
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست میں بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے بی جے پی تلنگانہ کے صدر رامچندر راؤ پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ "رامچندر راؤ ایک بار پھر اپنی اصلیت ظاہر کر چکے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ بی سی ریزرویشن کو نویں شیڈیول میں شامل کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن پڑوسی ریاست تمل ناڈو میں ریزرویشن میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔”
پونم پربھاکر نے مزید کہا کہ تلنگانہ سے منتخب بی جے پی ایم پیز کو مستعفی ہونا چاہیے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ریزرویشن نافذ کیوں نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ بی سی ریزرویشن میں اضافہ پر فوری فیصلہ کیا جائے ۔انہوں نے انتباہ دیا کیا کہ اگر بی سی طبقات کے ساتھ ناانصافی ہوئی توہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔