تلنگانہ
سوشیل ویلفیر اسپتال میں 45طلبا بیمارپڑگئے (ویڈیو)
ان طلبا کے والدین نے الزام لگایا کہ ہاسٹل میں ماحول، کھانے پینے کا پانی ٹھیک نہیں ہے۔ میڈیکل آفیسرس نے فوری طور پر ہاسٹل میں ہی ہیلت کیمپ کا اہتمام کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے اننت گری پلی میں سوشیل ویلفیر ہاسٹل میں 45 طلباء بیمار پڑگئے۔ ہاسٹل میں 560 طلبا مقیم ہیں۔کل شب 40 طلبا کی صحت خراب ہوگئی جس پر ان کو فوری طور پر وقار آباد ایریا اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بعض طلباء صبح تک صحت یاب ہو گئے، 20 دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ان طلبا کے والدین نے الزام لگایا کہ ہاسٹل میں ماحول، کھانے پینے کا پانی ٹھیک نہیں ہے۔ میڈیکل آفیسرس نے فوری طور پر ہاسٹل میں ہی ہیلت کیمپ کا اہتمام کیا۔
طبی حکام نے بتایا کہ انہوں نے 60 طلبا کے خون کے نمونے حاصل کیے ہیں اور کھانے کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے۔ پرنسپل پروین کمار نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ طلباء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔