تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 12 ڈگری درج

ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے تریانی منڈل میں اتوار کے روز سب سے کم درجہ حرارت 12.1ڈگری سلیس درج کیا گیا جبکہ وانکیڑی منڈل میں کم سے کم درجہ حرارت 13.1 ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا۔ آصف آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13.3 ڈگری سلیس درج کیا گیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔ شہر میں ہفتہ اور اتوار کی شب سرد رہی ہے۔ ضلع عادل آباد (متحدہ) کے کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے جس کے سبب عوام آج گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے تریانی منڈل میں اتوار کے روز سب سے کم درجہ حرارت 12.1ڈگری سلیس درج کیا گیا جبکہ وانکیڑی منڈل میں کم سے کم درجہ حرارت 13.1 ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا۔ آصف آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13.3 ڈگری سلیس درج کیا گیا۔

 دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہورہی ہے۔ نیرڈی گنڈا اور عادل آباد رورل میں اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 12.2 اور 12.9 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع عادل آباد کے بھیم پور، ماوالا، بوتھ، جینتھ، اندرویلی، ایچوڑہ اور گڈی ہتنور منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 13 تا 15 ڈگری سلیس ریکارڈ کیاگیا۔

 ضلع کے کئی مقامات پر عوام کو سردی سے بچنے آگ تاپتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ صبح 8بجے تک عوام، گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ قومی شاہراہ 44 کو شدید کہر کی چادر نے ڈھانپ لیا ہے جس سے گاڑیاں چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔