دہلی

سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو اپنے والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے منگل کو اتر پردیش کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو ان کے والد مرحوم مختار انصاری کے اعزاز میں 10 اپریل کو منعقد ہونے والی دعائیہ اجتماع 'فاتحہ خوانی ' میں شرکت کی اجازت دے دی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو اتر پردیش کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو ان کے والد مرحوم مختار انصاری کے اعزاز میں 10 اپریل کو منعقد ہونے والی دعائیہ اجتماع ‘فاتحہ خوانی ‘ میں شرکت کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی ڈویژن بنچ نے ایم ایل اے عباس انصاری کی عرضی پر سماعت کے بعد یہ حکم صادر کیا۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ انہیں آج ہی ان کے آبائی شہر لے جایا جائے اور 13 اپریل کو کاس گنج جیل واپس لایا جائے۔

خیال رہے کہ پانچ بار کے ممبر اسمبلی مختار انصاری (63) کا 28 مارچ کو اتر پردیش کے باندہ کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ فوجداری کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے ۔

اتر پردیش کے مؤ علاقے کے رہنے والےعباس انصاری بھی اسلحہ کے لائسنس سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جیل میں بند ہیں ۔