تلنگانہ

بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھاچیوڑلہ کے بی جے پی امیدوار کنڈہ ویشویشورریڈی کے خاندانی اثاثہ گزشتہ 5سالوں کے دوران 410 فیصد اضافہ کے ساتھ 4,568کروڑروپے تک پہنچ گئیں ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھاچیوڑلہ کے بی جے پی امیدوار کنڈہ ویشویشورریڈی کے خاندانی اثاثہ گزشتہ 5سالوں کے دوران 410 فیصد اضافہ کے ساتھ 4,568کروڑروپے تک پہنچ گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
حلقہ وہی، امیدوار بھی وہی مگر جماعتیں تبدیل
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

اس طرح ریڈی ملک کے امیرترین امیدواوں میں سے ایک امیدواربنے گئے ہیں۔2019کے الیکشن میں کانگریس ٹکٹ پر اسی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے ریڈی نے 895کروڑکے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔

2014 کے الیکشن میں بی آر ایس ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے ریڈی کے خاندان کے اثاثہ 528 کروڑروپے کے تھے۔

ریڈی نے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اپنے حلف نامہ کے مطابق بزنس مین۔انجینئر ریڈی نے اپنے 1178.72کروڑکے منقولہ اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔