مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے

امریکہ ایران حالیہ جھڑپ کے بعد آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے ہیں۔ قطری ٹی وی کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے 25 جون تک گزرنے والے جہازوں میں 28 تیل و گیس کے ٹینکر کے علاوہ بلک کیریئرز اور کارگو اور کنٹینر بردار جہاز شامل تھے۔

تہران: امریکہ ایران حالیہ جھڑپ کے بعد آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے۔

امریکہ ایران حالیہ جھڑپ کے بعد آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے ہیں۔ قطری ٹی وی کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے 25 جون تک گزرنے والے جہازوں میں 28 تیل و گیس کے ٹینکر کے علاوہ بلک کیریئرز اور کارگو اور کنٹینر بردار جہاز شامل تھے۔

دوسری جانب الجزیرہ کے اوپن سورس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے اور جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی سے قبل بدھ کے روز آبنائے ہرمز سے 70 جبکہ جمعرات کو 54 بحری جہاز گزرے تھے، تاہم تازہ فوجی تناؤ کے بعد بحری آمدورفت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیئس ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران ایک دوسرے پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کے لیے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔