بین الاقوامی

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عالمی منڈی کے کاروباری سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 72.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

لندن: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔


عالمی منڈی کے کاروباری سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 72.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔


دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں بھی 1.11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل 69.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو مسلسل تیسرے ہفتے کی گراوٹ تھی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سپلائی اور طلب کی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، تاہم حالیہ کشیدگی اور جوابی حملوں کے باعث توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتِ حال ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔