جموں و کشمیر

کولگام تصادم  میں 6 ملی ٹینٹ اور 2 فوجی ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے چینی گام اور موٹر گام علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن اتوار کے روز بھی جاری ہے۔

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں دو فوجی اور 6 ملی ٹینٹ مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کیمرے کے ذریعے پانچ ملی ٹینٹوں کی لاشیں نظر آئیں ہیں ۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے چینی گام اور موٹر گام علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن اتوار کے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ابھی تک پانچ ملی ٹینٹ اور دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی دیر شام تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور اندھیرا چھا جانے کے بعد آپریشن کو اتوار کی صبح تک موخر کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز نے دوبارہ آپریشن شروع کیا ہے اور ڈرون کیمرے کے ذریعے چینی گام میں چار اور موٹر گام میں ایک ملی ٹینٹ کی لاش نظر آئی ۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید تین سے چار ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خونین تصادم میں ایک اعلیٰ ملی ٹینٹ کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔ بتادیں کہ ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جنوبی ضلع کولگام کے موٹر گام اور چینی گام فرصل علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقامات کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پیرا کمانڈو سمیت دو فوجی جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہوئے فوجیوں کی شناخت لانس نائیک پردیپ نین اور حوالدار راج کمار کے بطور کی ہے۔

ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے تاہم ابھی تک ان کی لاشیں برآمد نہیں کی جا سکی کیونکہ تصادم کی جگہ رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

آئی جی کشمیر وی کے بردی کا کہنا ہے کہ تصادم کی جگہ ملی ٹینٹوں کی لاشیں نظر آئی ہیں تاہم آپریشن اختتام پذیر ہونے کے بعد ہی اس بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

a3w
a3w