عام آدمی پارٹی کے 50 قائدین بشمول سنجے سنگھ اور گوپال رائے زیرحراست
دہلی پولیس نے ہفتہ کے دن عام آدمی پارٹی کے 50 قائدین بشمول رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ اور ارکان اسمبلی سوربھ بھاردواج اور گوپال رائے کو حراست میں لے لیا جو سی بی آئی ہیڈکوارٹرس کے قریب احتجاج کررہے تھے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہفتہ کے دن عام آدمی پارٹی کے 50 قائدین بشمول رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ اور ارکان اسمبلی سوربھ بھاردواج اور گوپال رائے کو حراست میں لے لیا جو سی بی آئی ہیڈکوارٹرس کے قریب احتجاج کررہے تھے۔
انہیں فتح پور بیری پولیس اسٹیشن لے جایاگیا۔ دہلی پولیس نے سی بی آئی ہیڈکوارٹرس کے قریب دفعہ 144 نافذ کررکھی تھی۔
عام آدمی پارٹی ورکرس سسوڈیا کے بنگلہ کے سامنے اور سی بی آئی ہیڈکوارٹرس کے قریب جمع ہوئے تھے تاکہ دہلی آبکاری پالیسی اسکام کے سلسلہ میں ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا سے پوچھ تاچھ سے قبل اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔
گذشتہ برس 22اکتوبر کو قومی دارالحکومت میں ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی تھی۔ اس وقت سسوڈیا کو پہلی مرتبہ پوچھ تاچھ کیلئے بلایاگیاتھا۔
اس وقت پولیس کو نظم وضبط کی صورتحال سے نمٹنے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
اس بار پولیس نے پیشگی انتظامات کرلئے تھے کیونکہ اسے اطلاع مل گئی تھی کہ عام آدمی پارٹی ورکرس اور قائدین دہلی کی سڑکوں پر خاص طور پر سی بی آئی ہیڈکوارٹرس کے قریب پھر ہنگامہ برپاکریں گے۔