بھارت

بی جے پی۔آرایس ایس کی سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں: کانگریس

رائے پور: کانگریس کے 85 ویں پلینیری سیشن کا اتوار کے دن رائے پور اعلامیہ کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ جس میں زوردیاگیاکہ بی جے پی اور آرایس ایس کے ساتھ کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ کانگریس دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیلئے کھلاذہن رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
’آر ایس ایس اب بے معنی ہوچکی ہے‘: پون کھیڑا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

ملک میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا مطالبہ کیاگیا۔ پارٹی ورکرس سے کہا گیاکہ وہ انتخابی جیت یقینی بنائیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ کانگریس وہ واحد جماعت ہے جس نے بی جے پی /آرایس ایس اور ان کی سیاست پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ پارٹی نے بی جے پی کی آمریت‘ فرقہ واریت اور کرونی سرمایہ دارانہ حملہ کے خلاف اپنی سیاسی اقدار کے تحفظ کیلئے ہمیشہ لڑائی لڑی۔

اتحاد کے سلسلہ میں بڑا پیام دیتے ہوئے اعلامیہ میں کہاگیاکہ ہم‘ ہمخیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ تعمیری پروگرام کی بنیاد پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پارٹی صدر نے بھی کل یہی بات کہی تھی۔ پلینیری اجلاس میں راہول گاندھی‘عام آدمی اور انڈین نیشنل کانگریس کو پورا کریڈٹ دیا جنہوں نے کنیا کماری تا کشمیر بھارت جوڑویاترا میں 4000کلومیٹرکا فاصلہ پیدل طئے کیاتھا۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ پارٹی ورکرس کو ڈسپلن‘یگانگت اور مکمل اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ کرناٹک‘چھتیس گڑھ‘مدھیہ پردیش‘میزورم‘راجستھان اور تلنگانہ میں اہم ریاستی الیکشنس میں کامیابی یقینی ہو۔ ان ریاستوں کے انتخابات 2024کے نہایت اہم الیکشن کی دھن طئے کریں گے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ عوام کے لئے بنی اسکیموں کے سلسلہ میں چھتیس گڑھ‘ ہماچل پردیش اور راجستھان‘مابقی ملک کے لئے نمونہ ہے۔

یہ بھی کہاگیاکہ 2004 تا2014کے دہے میں کانگریس دورحکومت میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ کروڑہا ہندوستانیوں کو غربت سے نکالاگیاتھا۔

منریگا اور نیشنل فوڈسیکیوریٹی ایکٹ جیسے قوانین بنے تھے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ کانگریس پارٹی کے کروڑہاورکرس کو بی جے پی اور آرایس ایس جیسی تفرقہ پسند طاقتوں کو شکست دینے بھارت جوڑو یاترا کا تسلسل قائم رکھنا ہوگا۔

a3w
a3w