شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

میرے شوہر کو قتل کرنے والوں کو 50 ہزارکاانعام، بیوی کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھ کر شوہر حیران

بیوی کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنے کے بعد شوہر گھبراہٹ کا شکار ہے اور اس نے مدد مانگتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور بیوی کے دوست پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا ہے۔

لکھنؤ: آگرہ میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک بیوی نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو قتل کرنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دے گی۔

متعلقہ خبریں
دو لڑنے والے کے درمیان صلح کی کوشش

معاملہ آگرہ کے تھانہ بہہ علاقے کا ہے۔ بیوی کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنے کے بعد شوہر گھبراہٹ کا شکار ہے اور اس نے مدد مانگتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور بیوی کے دوست پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا ہے۔

بہہ پولیس اسٹیشن انچارج شیام سنگھ نے بتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں خاتون کے شوہر نے کہا کہ اس کی شادی 9 جولائی 2022 کو بھنڈ کے ایک گاؤں کی لڑکی سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد اکثر جھگڑے ہونے لگے اور پانچ ماہ بعد دسمبر 2022 میں اس کی بیوی اپنے میکے چلی گئی اور تب سے وہیں رہ رہی ہے۔

شکایت کے مطابق بیوی نے بھنڈ میں مینٹیننس کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔ نوجوان کے مطابق 21 دسمبر 2023 کو تاریخ سے واپس آتے ہوئے اس کے سسرال والوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں اور اب اس کی بیوی نے اپنے واٹس ایپ پر اسٹیٹس ڈالا ہے کہ اسے قتل کرنے والے کو 50 ہزار روپے دیں۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں نوجوان نے کہا کہ اس کی بیوی کے سٹیٹس پر لکھا ہے کہ میری مرضی کے خلاف شادی ہوئی ہے، میرے شوہر کو قتل کرنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

a3w
a3w