ایشیاء

نیپال میں حکومت مخالف احتجاج میں 51افراد ہلاک، ایک ہندوستان شامل

نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا سائیٹس پر امتناع کے خلاف جنریشن زی (Gen Z) کے حالیہ احتجاج میں کم از کم 51 افراد بشمول ایک ہندوستانی ہلاک ہوئے۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

کٹھمنڈو (پی ٹی آئی) نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا سائیٹس پر امتناع کے خلاف جنریشن زی (Gen Z) کے حالیہ احتجاج میں کم از کم 51 افراد بشمول ایک ہندوستانی ہلاک ہوئے۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس رمیش ٹھاپا نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک ہندوستانی شہری،3پولیس والے اور دیگر نیپالی شہری شامل ہیں۔

اخبار کٹھمنڈو پوسٹ نے یہ اطلاع دی۔ کم از کم 36 لاشیں مہاراج گنج کے تری بھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہاسپٹل میں ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم جمعہ کے دن شروع ہوا۔

پولیس نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے 17 لاشیں جمعرات اور جمعہ کو برآمد ہوئیں۔ پیر کے دن جنریشن زی کے بیانر تلے احتجاج کے دوران پارلیمنٹ بلڈنگ کے سامنے پولیس فائرنگ میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر طلبہ تھے۔

Photo Source: @switchtvkenya