مشرق وسطیٰ

فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے اسرائیل کے منصوبہ کو ناکام بنادیں گے: اسماعیل ہانیہ

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر کرنے کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیں گے۔

یروشلم: فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان غیر معمولی کشیدگی کے آٹھویں دن حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے گزشتہ روز کہا کہ 7 اکتوبر کی کارروائی بہت اہم تھی اور یہ اسرائیل کے خلاف ایک زلزلہ ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
کویتی پارلیمنٹ تحلیل

 ٹیلی ویژن پر نشر اپنی تقریر میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر کرنے کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیں گے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے مصر کی طرف کوئی ہجرت نہیں ہو رہی۔ ہم مصر سے کہتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ غزہ میں ہی رہنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو غزہ کو تباہ کرنے کے لیے کور فراہم کر رہا ہے۔

یاد رہے جمعہ کے روز شمالی غزہ سے انخلا کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ اسرائیل نے اس مدت میں توسیع کردی ہے۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے ’’ ایکس‘‘ پر بتایا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے باشندوں کو 10:00 اور 16:00 کے درمیان دو اہم سڑکوں سے گزرنے کی اجازت دے گی۔

اسرائیلی فوج کے ایک اور ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے اعلان کیا کہ جنوب کی طرف فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کا پتہ چلا ہے۔

غزہ کے ارد گرد فوجی فارمیشنز میں اسرائیلی ریزرو فوجی اگلے مرحلے کی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی کے چاروں طرف سے کسی بھی مشن کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

مصر اور اردن نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو انخلا پر مجبور کرنے کے عمل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عرب ملکوں کو تشویش ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے ان زمینوں سے مستقل بے گھر ہونے کی ایک نئی لہر پیدا ہوگی اور فلسطینی اس زمین سے بھی محروم ہوسکتے ہیں جس پر وہ اپنی ریاست تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے شمالی غزہ سے انخلاء کا مطلب ہے کہ پٹی کی تقریباً نصف آبادی کو پہلے سے ہی انتہائی گنجان علاقے میں منتقل کردیا جائے۔ یاد رہے غزہ کی آبادی لگ بھگ 2.2 ملین ہے۔

a3w
a3w