مشرق وسطیٰ

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 52 افراد فوت

مشرقی لبنان کے شہر بعلبک اور اس کے آس پاس کے قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 52 افراد فوت اور 72 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع لبنانی وزارت صحت نے دی ہے۔

بیروت: مشرقی لبنان کے شہر بعلبک اور اس کے آس پاس کے قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 52 افراد فوت اور 72 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع لبنانی وزارت صحت نے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

اسرائیلی فورسز نے شہریوں کو انتباہ جاری کرنے اور علاقے کے تمام شہروں، دیہاتوں اور قصبوں کو خالی کرنے کے اعلان کے بعد حالیہ دنوں میں مشرقی لبنان پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ کے ساتھ تنازعہ بڑھنے کے بعد اسرائیلی فورسز ستمبر کے آخر سے لبنان پر شدید حملے کر رہی ہیں۔ اکتوبر کے شروع میں، اسرائیل نے لبنان میں اپنی شمالی سرحد کے ساتھ زمینی مہم شروع کی تھی۔

اس کے علاوہ لبنان سے اسرائیلی بستیوں کی طرف تقریباً 30 میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے شمالی اسرائیل میں کرمیل کی طرف حزب اللہ کے میزائلوں سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے جمعہ کی صبح سویرے لبنان کے جنوب میں واقع قصبے خیام کے جنوب میں المسلخ کالونی میں ایک بڑے میزائل لانچر کے ساتھ اسرائیلی فوج کے ایک اجتماع کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

جنوبی لبنان کے شہر صور میں سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئی ہیں۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی قصبوں عیتیت اور وادی جیلو پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں دکانیں تباہ ہو گئیں۔

اسرائیلی فوج نے الطیری قصبے اور جنوبی لبنان کے قصبوں الشہابیہ اور المجادل کے مضافات میں ایک مکان پر حملہ کیا اور جنوبی قصبے المجادل میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ جنوبی شہر بنت جبیل پر بھی حملے کیے گئے۔ رات کے وقت لبنان کے پہاڑی علاقے القماطیہ قصبے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔