حیدرآباد

تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے منشیات کے گروہ کے چار ارکان کوگرفتار کرلیا

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے منشیات کے گروہ کے چار ارکان بشمول نائیجیریائی باشندہ کو گرفتار کرلیااوران کے قبضہ سے 300 گرام کوکین ضبط کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے منشیات کے گروہ کے چار ارکان بشمول نائیجیریائی باشندہ کو گرفتار کرلیااوران کے قبضہ سے 300 گرام کوکین ضبط کی۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

ایک اطلاع پر سائبرآباد اسپیشل آپریشنس ٹیم نے رائے درگم پولیس کے ساتھ مل کر اس گروہ کو پکڑا جس نے گوا سے ممنوعہ اشیا کومنتقل کیا تھا۔

اور شہرحیدرآباد میں گاہکوں کو یہ ممنوعہ اشیا سپلائی کی جارہی تھی۔

کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا نے کہاکہ یہ گروہ 18ہزارروپئے میں ایک گرام کوکین سپلائی کررہا تھا۔

پولیس نے ایسے خریداروں کی نشاندہی کی ہے جو اس گروہ کے پاس سے معمول کے مطابق ممنوعہ اشیا خریداکرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذریعہ
یواین آئی