حیدرآباد

حیدرآباد میں 55 واں مرکزی جلسہ میلاد النبی، علامہ محمد ہاشم اشرفی کانپوری کا خطاب

ممتاز عالم دین علامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی کانپوری نے کہا ہے کہ "کروڑوں درود و سلام ہوں کائنات کے سردار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر، جنہوں نے کائنات کو اپنے نور سے منور کیا۔"

حیدرآباد: ممتاز عالم دین علامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی کانپوری نے کہا ہے کہ "کروڑوں درود و سلام ہوں کائنات کے سردار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر، جنہوں نے کائنات کو اپنے نور سے منور کیا۔” یہ خیالات انہوں نے 55 ویں مرکزی جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیے، جو مرکزی سیرت کمیٹی قلعہ محمد نگر کے زیر اہتمام میلاد میدان بالا حصار قلعہ محمد نگر، گولکنڈہ میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم

جلسہ میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ مقررین کے خطابات کے دوران "نعرہ تکبیر” کی صدائیں بلند ہوئیں۔ جلسے کا آغاز حافظ و قاری احسان علی احثشام قادری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مقامی نعت خواں حافظ و قاری امجد خان، نقشبندی یوسف خان، اعجاز حافظ وقاری تاج الدین سعید غلام محمد آمری نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر جناب کوثر محی الدین، رکن اسمبلی اور سرپرست اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی، جناب احمد پاشاہ قادری، سابق رکن اسمبلی، اور دیگر اراکین کمیٹی موجود تھے۔ علامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے بدلتے ہوئے حالات سے مایوس نہ ہوں اور اپنے اندر عزم پیدا کریں۔

انہوں نے آزادی کی جنگ میں مسلمانوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ملک ہندوستان ہے، جہاں ہمارے اباؤ اجداد نے زندگی بسر کی۔” انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کی حیثیت اس ملک میں کرایہ دار کی نہیں بلکہ ایک حقدار کی ہے۔

جلسہ کے بعد، جناب کوثر محی الدین کی قیادت میں مرکزی میلاد جلوس درگاہ سید شاہ میراں حسینی بغدادی سے نکلا، جو رسول کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹوٹ وابستگی کا ثبوت پیش کر رہا تھا۔

اس موقع پر جناب کوثر محی الدین نے مہمان مقرر مولانا محمد ہاشم اشرفی کانپوری و دیگر کی گلپوشی کی۔ نظامت کے فرائض جناب محند عتیق احمد رضا نے انجام دیے۔

a3w
a3w