دہلی

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں 26 نشستوں پر ہونے والی ووٹنگ میں 57.31 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

نئی دہلی: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں 26 نشستوں پر ہونے والی ووٹنگ میں 57.31 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اس مرحلہ میں کل 25.78 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرس میں سے 13.12 لاکھ مرد‘ 12.65 لاکھ خواتین اور 53 ٹرانس جینڈر ووٹرس ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

ان میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے 18 سے 19 سال کی عمر کے ووٹرس کی تعداد 1.20 لاکھ سے زیادہ تھی۔ دوسرے مرحلہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 57.31 فیصد ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلے۔ اس مرحلے میں ووٹروں نے 239 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سیل کر دی ہے۔

جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسرکے حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 58.35 فیصد مرد، 56.22 فیصد خواتین اور 30.19 فیصد ٹرانس جینڈر ووٹروں نے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے رجحان کو آسان بنایا گیا تھا۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام پولنگ پارٹیاں بحفاظت واپس آگئی ہیں، امیدواروں /ان کے مجاز ایجنٹس کی موجودگی میں جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں شری ماتا ویشنو دیوی میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 80.45 فیصد اور سب سے کم 19.81 فیصد حبہ کدل سیٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کنگن (محفوظ) نشست پر 72.18 فیصد، حضرت بل میں 57.12، خانیار میں 26.09، چنہ پورہ میں 34.15، جدیبل میں 30.78، عیدگاہ میں 36.95، وسطی شیلٹینگ میں 31.84، 52.27، بڈھا میں 52.27 فیصد، چرار شریف میں 57.19، گلاب گڑھ (محفوظ) میں 73.60،

ریاسی میں 72.06، کالاکوٹے سندر بینی میں 68.82، نوشیرہ میں 73.05، راجوری میں 70.57 فیصد، بڈھال میں 04.70 04. 70 فیصد, سورنکوٹ (محفوظ) 74.94، پونچھ حویلی 74.56 اور مینڈھر (محفوظ) 73.56 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔ دوسرے مرحلے میں ایک سیٹ پر 80.45 فیصد، 12 سیٹوں پر 70 فیصد سے زیادہ اور دو سیٹوں پر 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔

اس کے علاوہ تین سیٹوں پر 50 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ سات سیٹوں پر 20 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی۔ ایک نشست پر سب سے کم ٹرن آؤٹ 19.81 فیصد رہا۔ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے میں 61.38 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تیسرے مرحلے کے لیے 40 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ انتخابی نتائج 08 اکتوبر کو آئیں گے اور تمام انتخابی عمل 10 اکتوبر کو مکمل ہو جائے گا۔

a3w
a3w