مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ میں ایک ہفتہ میں 57لاکھ زائرین کی آمد

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی ؐ میں ایک ہفتہ کے دوران آنے والے زائرین کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی ؐ میں ایک ہفتہ کے دوران آنے والے زائرین کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسجد نبویؐ میں ایک ہفتہ میں 54 لاکھ زائرین کی آمد
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبویؐ کا 57 لاکھ 35 ہزار 16 افراد نے دورہ کیا، پانچ لاکھ 27 ہزار152 زائرین نے روضہ رسول ؐ پر حاضری دی۔

اس سے قبل ایک بیان میں سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ 1445ھ میں ایک سال کے دوران 281 ملین زائرین اور نمازیوں نے حاضری دی، جو گزشتہ ھجری سال کے مقابلے میں 25 ملین زیادہ ہیں ’۔

مسجد نبویؐ میں 11 ملین افراد نے نماز ادا کی اور روضہ رسول ؐ پر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پچھلے سال کے مقابلہ میں یہ تعداد 1.8 ملین زیادہ ہے۔

روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر آنے والوں کو 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔