مشرق وسطیٰ

ایام حج میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا بیان

موسمیات کے جنرل سپروائزر نے مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس سال حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے جنرل سپروائزر عبدالعزیز الحربی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’حج سیزن کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجاج کو موسمی حالات سے مسلسل باخبر رکھنے کے لیے جدید ترین راڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

موسمیات کے جنرل سپروائزر نے مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس سال حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام نے بتایا کہ بارش کا امکان کم ہے مگر طائف کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور اس کے اثرات حج مقامات تک پھیل سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حجاج کرام کوموسمی حالات سے بروقت آگاہ رکھنے کیلیے پانچ زبانوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پرآگاہی فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مملکت میں حج کے ایام میں موسمیات کے قومی مرکز نے موسم کی مسلسل نگرانی بھی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف سزا کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے جن افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیئے ہیں، ان میں تین غیرملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ پہنچانا چاہ رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مجرموں کو سزا کے تحت ہر ایک شخص کو (پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر15 دن کی قید اور فی شخص 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کے علاوہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

غیرقانونی افراد کو مکہ منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی بحق سرکارضبط کرلی گئی ہیں، گرفتار غیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت کے لیے اعلان شدہ مدت تک کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔