جرائم و حادثات

6سالہ لڑکا نالہ میں بہہ گیا

وجئے واڑہ میں آج ایک6سالہ لڑکا کھلے نالہ میں غرق ہوکر بہہ گیا۔یہ لڑکا آج صبح گرونانک کالونی میں اپنے مکان کے قریب کھیل کود کے دوران نالہ میں گرپڑا۔

وجئے واڑہ: وجئے واڑہ میں آج ایک6سالہ لڑکا کھلے نالہ میں غرق ہوکر بہہ گیا۔یہ لڑکا آج صبح گرونانک کالونی میں اپنے مکان کے قریب کھیل کود کے دوران نالہ میں گرپڑا۔

پولیس، وجئے واڑہ میونسپل کارپوریشن اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے عملہ نے لاپتہ لڑکے کی تلاش شروع کردی۔

حالیہ غیر موسمی بارش کے سبب نالہ مکمل طور پر بھرا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں بچاؤ ٹیموں کو لڑکے کا پتہ چلانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

چند گھنٹوں بعد بھارتی نگر کالونی کے قریب لاش دستیاب ہوئی۔