کرناٹک

کیا ہو گااگر میں رائے دہی سے قبل ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے کیلئے کہوں: اویسی

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے رائے دہندوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل ’جئے بجرنگ بلی‘ کا ورد کرنے وزیر اعظم نریندر مودی کی مبینہ خواہش پر تنقید کی اور جاننا چاہا کہ مودی کا ردعمل کیا ہوگا اگر وہ مسلمانوں سے کہیں کہ پولنگ بوتھ پر اللہ اکبر کا نعرہ لگائیں۔

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے رائے دہندوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل ’جئے بجرنگ بلی‘ کا ورد کرنے وزیر اعظم نریندر مودی کی مبینہ خواہش پر تنقید کی اور جاننا چاہا کہ مودی کا ردعمل کیا ہوگا اگر وہ مسلمانوں سے کہیں کہ پولنگ بوتھ پر اللہ اکبر کا نعرہ لگائیں۔

بیرسٹر اویسی جمعرات کی شب کوہلار منڈل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ اپنی پارٹی کے امیدوار الہ بخش کے لئے انتخابی مہم چلارہے تھے۔ پارٹی نے انہیں بسوانا باگے واڑی اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا ”مجھے بتائیں کہ یہ کس نوعیت کا سیکولرازم ہے کہ کل ملک کے وزیر اعظم مودی عوام سے کہہ رہے تھے کہ ووٹنگ کے وقت ’جئے بجرنگ بلی‘ کا نعرہ لگائیں؟“

انہوں نے بجرنگ دل پر امتناع عائد کرنے کے پارٹی کے انتخابی وعدہ پر کی جانے والی تنقیدوں کے بعد بہت جلد ہنومام مندروں کو فروغ دینے سے متعلق صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ڈی کے شیوکمار کے بیان پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا ”مجھے بتائیں کہ کیا ہوگا اگر آج رات میں کہوں کہ کرناٹک کے تمام غریب اور محروم طبقات 10 مئی کو جب آپ اپنا ووٹ ڈالنے جائیں تو ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگائیں اور بٹن دبائیں۔“

بیرسٹر اویسی نے پھر رائے دہندوں کی حوصلہ افزائی کی کہ اس کی بجائے وہ جئے ہند کا نعرہ لگائیں۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی خواہش کی کہ وہ ان طالبات کوجن کے سر سے ان کا دوپٹہ چھین لیا گیا اور سرکاری اسکولوں میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو یاد رکھیں۔

انہوں نے سیاسی بیان بازیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرناٹک میں جماعت سوم کے 92 فیصد طلبہئ جماعت دوم کی کتابیں پڑھنے کے قابل نہیں ہیں اور صرف 3 فیصد طلبہئ کو قابل قبول تغذیہ بخش غذا مل پارہی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کرناٹک میں دو حلقوں ہبلیؤدھارواڑ مشرق اور بسونا باگے واڑی سے مقابلہ کررہی ہے۔ وہ جم کھنڈی اسمبلی حلقہ میں آزاد امیدوار سشیل کمار کی حمایت کررہی ہے۔