دہلی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں شام 5بجے تک 62.31 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر شام 5 بجے تک تخمینی اوسط ووٹنگ 62.31 فیصد رہی۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر شام 5 بجے تک تخمینی اوسط ووٹنگ 62.31 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ 75.66 فیصد رہا، جب کہ جموں و کشمیر کی سری نگر سیٹ پر 35.75 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے بہتر ووٹ فیصد ہے۔

شام 5 بجے تک مہاراشٹر میں 52.49 فیصد، اتر پردیش میں 56.35 فیصد اور بہار میں 54.14 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

چوتھے مرحلے میں شام 5 بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا۔

آندھرا پردیش …………………………..68.04
بہار……………………………54.14
جموں کشمیر …………….35.75
جھارکھنڈ ………………………………63.14
مدھیہ پردیش …………………………..68.01
مہاراشٹر …………………………..52.49
اوڈیشہ…………………………… 62.96
تلنگانہ …………………………..61.16
اتر پردیش …………………………..56.35
مغربی بنگال …………….76.66

شام 5 بجے تک، چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش اسمبلی کی تمام 175 نشستوں اور اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 28 نشستوں پر شام 5 بجے تک بالترتیب 67.99 فیصد اور 62.96 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔