تلنگانہ کے یادادری بھونگیر میں 666 ملی میٹر بارش ریکارڈ
کئی منڈلوں میں بارش کی وجہ سے نالے اُبل پڑے جبکہ کسانوں نے کھیتوں کو نمی ملنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں کل شب شدید بارش ہوئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع بھر میں مجموعی طور پر 666 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ضلع کی اوسط بارش 39.2 ملی میٹر رہی۔
آتماکور منڈل میں سب سے زیادہ 126.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو انتہائی شدید بارش کے زمرہ میں آتا ہے۔ موٹکور میں 96.3 ملی میٹر، گندالہ میں 58 ملی میٹر، موٹاکنڈور میں 53.7 ملی میٹر، بومل رامارم میں 42.3 ملی میٹر، اور آلیرو منڈل میں 36.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
راجاپیٹ، بھونگیر، یادگیرگٹہ، رامناپیٹ اور ترکا پلی منڈلوں میں اوسط درجے کی بارش ہوئی جبکہ چوٹ اوپل، پوچم پلی اور ولی گنڈہ منڈلوں میں کم بارش ریکارڈ کی گئی۔
کئی منڈلوں میں بارش کی وجہ سے نالے اُبل پڑے جبکہ کسانوں نے کھیتوں کو نمی ملنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔