تلنگانہ
تلنگانہ کے ایس آر ایس پی میں 68,516 کیوسک پانی کا بہاؤ
گزشتہ چار دنوں سے جاری شدید بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں بھاری مقدار میں سیلابی پانی داخل ہو رہا ہے۔ آج صبح 9 بجے تک پروجیکٹ میں پانی کا آمد بہاؤ 68,516 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔
حیدرآباد: گزشتہ چار دنوں سے جاری شدید بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں بھاری مقدار میں سیلابی پانی داخل ہو رہا ہے۔ آج صبح 9 بجے تک پروجیکٹ میں پانی کا آمد بہاؤ 68,516 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔
پروجیکٹ کی مکمل گنجائش 1091 فٹ ہے، جب کہ موجودہ پانی کی سطح 1072.20 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 80.50 ٹی ایم سی ہے، جس میں فی الحال 27.174 ٹی ایم سی پانی موجود ہے۔
کاکتیہ کینال کے ذریعہ 100 کیوسک اور مشن بھاگیرتھا اسکیم کے ذریعہ 231 کیوسک پانی جاری کیا جا رہا ہے۔