تلنگانہ

دعوت کا کھانا کھانے کے بعد 70 افرادبیمارپڑگئے

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں دعوت کا کھانا کھانے کے بعد تقریبا 70افرادبیمارپڑگئے۔ضلع کے میمڈاپلی علاقہ میں ناقص غذا کے استعمال کے بعد یہ افراد بیمار پڑگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں دعوت کا کھانا کھانے کے بعد تقریبا 70افرادبیمارپڑگئے۔ضلع کے میمڈاپلی علاقہ میں ناقص غذا کے استعمال کے بعد یہ افراد بیمار پڑگئے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

اسی دیہات سے تعلق رکھنے والے ایم بلونت نے بچہ کی پیدائش پر اپنے گھر پر دعوت کا کل شب اہتمام کیا۔

اس دعوت کا کھانا کھانے کے بعد کئی افرادنے کل شب ہی الٹیوں اور صحت کی خرابی کی شکایت کی۔

تمام کو علاج کے لئے 108ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیاگیا۔20افراد کوضلع مستقر کے ریمس اسپتال کو دیگر5 کو منڈل مستقر کے پی ایچ سی سے رجوع کیاگیا۔

بقیہ افراد کو گاوں میں ہی لگائے گئے طبی کیمپ سے رجوع کیاگیا۔