مشرق وسطیٰ

پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی لڑاکا طیارہ کی بمباری‘33افراد جاں بحق

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ علاقہ کے حماس حکمرانوں کو کچلنے حملے شدیدکرتا رہے گا حالانکہ امریکی اپیل کرچکے ہیں ک ہ پریشان حال شہریوں کی مدد کے لئے جنگ میں وقفہ دیاجائے۔

خان یونس(غزہ پٹی): اسرائیلی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح ایک ریفیوجی کیمپ کو نشانہ بنایا کم ازکم33افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جیسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی: بھاگوت
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

 اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ علاقہ کے حماس حکمرانوں کو کچلنے حملے شدیدکرتا رہے گا حالانکہ امریکی اپیل کرچکے ہیں ک ہ پریشان حال شہریوں کی مدد کے لئے جنگ میں وقفہ دیاجائے۔ غزہ میں بڑھتی ہلاکتوں سے دنیابھر میں برہمی بڑھتی جارہی ہے۔

 ہفتہ کے دن واشنگٹن تابرلن ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے تھے۔ اسرائیل نے حملے روکنے سے انکار کردیا ہے۔ وہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا تجویز کردہ وقفہ تک دینے کا تیار نہیں۔

 اسرائیلی وزیردفاع گیلنٹ نے کہا کہ غزہ سٹی میں رہنے والا کوئی بھی شہری اپنی جان جوکھم میں ڈال رہا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ماہ کی جنگ میں 9400 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ امکان ہے کہ مزید جانیں جائیں گی۔

اتوار کی صبح وسطی غزہ کے مغازی ریفیوجی کیمپ پر فضائی حملہ میں کم ازکم33افراد جاں بحق اور 42زخمی ہوئے۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف الخضریٰ نے یہ بات بتائی۔ یہ کیمپ اس علاقہ میں واقع ہے جہاں اسرائیلی فوج نے غزہ کے فلسطینی شہریوں کو پناہ لینے کو کہاتھا۔

اسرائیل نے غزہ پربمباری جاری رکھی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ حماس لڑاکوں اور ان کے اثاثوں کو جابجانشانہ بنارہا ہے۔ اس کا الزام ہے کہ حماس‘شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکثرغیرمتناسب حملے کررہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے ہفتہ کے دن اردن میں عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات کی تھی جنہوں نے صاف صاف کہہ دیاکہ حماس کے تمام یرغمالی رہا کروالینے تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔ اردن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ عرب ممالک‘فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارا علاقہ نفرت کے سمندر میں ڈوب رہا ہے۔ حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ ہمدان نے بیروت میں میڈیا سے کہا کہ بلنکن کو جارحیت ترک کردینی چاہئیے۔ انہیں ایسے آئیڈیانہ کے ساتھ نہیں آناچاہئیے جن پر عمل آوری نہ ہوسکتی ہو۔

 حماس کے فوجی شعبہ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک تقریر میں کہا کہ حماس کے لڑاکوں نے اسرائیل کی 24گاڑیاں تباہ کردیں۔ مصری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مصر اور قطر کی تجویز ہے کہ روزانہ 6 تا12گھنٹوں کا وقفہ ہوناچاہیئے۔ اسرائیل کو چاہئیے کہ وہ یرغمالیوں کے عوض بزرگوں اور خواتین کو چھوڑدے۔

a3w
a3w