مشرق وسطیٰ

جدہ میں موسلا دھار بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری

محکمہ تعلیم نے اسکولوں اور تعلیمی دفاتر کے اہلکاروں کی حاضری بھی معطل کردی ہے، محکمہ تعلیم نے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور خلیص کے اسکولوں میں آج ہونے والا امتحان بھی ملتوی کر دیا ہے۔ جبکہ آج ہونے والا امتحان کل لیا جائے گا۔

جدہ:قومی مرکز برائے موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ ریجن کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔ غیر م ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بارش کے حوالے سے مکہ ریجن کے بیشتر علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکولوں اور تعلیمی دفاتر کے اہلکاروں کی حاضری بھی معطل کردی ہے، محکمہ تعلیم نے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور خلیص کے اسکولوں میں آج ہونے والا امتحان بھی ملتوی کر دیا ہے۔ جبکہ آج ہونے والا امتحان کل لیا جائے گا۔

امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی ان رپورٹوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن میں آگاہ کیا گیا تھا کہ بدھ کو مذکورہ مقامات پر موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر، طائف، میسان، جدہ، بحرۃ، رابغ، خلیص، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، اللیث اور قنفذہ میں درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

a3w
a3w