آندھراپردیشسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

70 سالہ جعفر حسین نے تنہائی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی (ویڈیو)

میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 70 سالہ سید جعفر حسین نے اتوار کے روز اپنے گھر میں تنہائی سے پریشان ہو کر خودکشی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق مرحوم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہنے کو پسند نہیں کرتے تھے اور علیحدہ زندگی گزار رہے تھے۔

مدناپلی (ضلع اننت پور) میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 70 سالہ سید جعفر حسین نے اتوار کے روز اپنے گھر میں تنہائی سے پریشان ہو کر خودکشی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق مرحوم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہنے کو پسند نہیں کرتے تھے اور علیحدہ زندگی گزار رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سید جعفر حسین نے اپنے ذاتی مکان میں اکیلے رہتے ہوئے ذہنی دباؤ اور تنہائی سے تنگ آ کر گھر کی گرِل سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔ واقعہ کا علم مقامی لوگوں کو ہوا جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں متوفی کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔