قومی

ریٹائرمنٹ کے بعد 71 سالہ شخص نے دنیا کو حیران کر دیا

بچے اور پوتاپوتی‘ نواسہ نواسی ہونے کے باوجود خالی پن کا احساس ہورہا تھا۔ بچوں کے مشورہ پر اس نے بھگود گیتا پڑھنا شروع کیا۔ اس نے جب پی ایچ ڈی کرنے کی بات کہی تو بچوں نے مشورہ دیا کہ کچھ ایسا کیجئے جس میں زیادہ چیلنج ہو۔

جئے پور (پی ٹی آئی) جئے پور کے ریٹائرڈ بینک منیجر 71 سالہ تاراچند اگروال نے گزشتہ ہفتہ سی اے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) کا امتحان کامیاب کیا۔

1976 میں اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اینڈ جئے پور (موجودہ ایس بی آئی) میں کلرک کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے تاراچند 38 سال کی سروس کے بعد 2014 میں اسسٹنٹ جنرل منیجر کے عہدہ پر ریٹائر ہوئے۔ نومبر 2020 میں بیوی کی موت کے بعد کتابوں سے ان کا ناطہ پھر جڑا۔

بچے اور پوتاپوتی‘ نواسہ نواسی ہونے کے باوجود خالی پن کا احساس ہورہا تھا۔ بچوں کے مشورہ پر اس نے بھگود گیتا پڑھنا شروع کیا۔ اس نے جب پی ایچ ڈی کرنے کی بات کہی تو بچوں نے مشورہ دیا کہ کچھ ایسا کیجئے جس میں زیادہ چیلنج ہو۔ انہوں نے سی اے کرنے کو کہا۔

جولائی 2021 میں رجسٹریشن کے بعد مئی 2022 میں فاؤنڈیشن‘ جنوری 2023 میں انٹرمیڈیٹ اور مئی 2024 میں فائنل میں ناکامی کے بعد جاریہ سال اسے کامیابی مل گئی۔ نتائج کا اعلان آئی سی اے آئی ویب سائٹ پر 6 جولائی کو ہوا تھا۔ تاراچند نے روزانہ 10 گھنٹے تک پڑھائی کی۔

کتابوں کے علاوہ اس نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھے اور پروفیشنل مدد بھی لی۔ بعض اوقات وہ گھر میں اکیلے پن سے اکتاکر چھوٹے بیٹے کے جنرل اسٹور چلاجاتا تھا جہاں بیٹھ کر وہ پڑھائی کرتا تھا۔ تاراچند کا بڑا بیٹا للت دہلی میں سی اے  ہے جبکہ چھوٹا امیت ٹیکس پریکٹس کررہا ہے۔