صحت

عثمانیہ ہاسپٹل کی خستہ حالت، آئی سی یو کی چھت سے ٹپک رہا پانی

بتایا گیا ہے کہ اس وارڈ کی تعمیر میں ناقص اشیا کا استعمال کیا گیا تھا جس کے نتجے میں بارش کے دوران یہاں چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مشہور و تاریخی عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے 40بستروں والے آئی سی یو میں چھت سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے۔ صرف تین ماہ پہلے وزیرصحت ہریش راؤ نے اس وارڈ کاافتتاح کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اس وارڈ کی تعمیر میں ناقص اشیا کا استعمال کیا گیا تھا جس کے نتجے میں بارش کے دوران یہاں چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا ہے۔

چند دن پہلے ہی لوگوں نے دیکھا کہ بارش کے باعث آئی سی یو کی چھت ٹپکنے لگی ہے۔

اس کے علاوہ اوپی رجسٹریشن بلاک کے قریب بھی چھت میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے بھی شہر میں ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں اس کے وارڈ میں پانی جمع ہوگیا تھااورمریضوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑاتھا۔