حیدرآبادسوشیل میڈیا

ایل بی نگر میں زوردار دھماکوں کی آوازیں، مقامی افراد خوفزدہ

دھماکے سے پتھر اڑ کر گھروں پر گرے جس سے شیشے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔مقامی افرادنے کہا کہ یہ صورتحال روزانہ ہوتی ہے اور صبح سے لے کر شام تک یہ آوازیں آتی ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواح میں کل شب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ایل بی نگر کے قرب و جوار میں اچانک زور دار دھماکوں کی آوازوں سے مقامی افرادخوفزدہ ہوگئے۔ ایک تعمیراتی کمپنی نے پتھروں کو توڑنے کے لیے دھماکو اشیا کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

دھماکے سے پتھر اڑ کر گھروں پر گرے جس سے شیشے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔مقامی افرادنے کہا کہ یہ صورتحال روزانہ ہوتی ہے اور صبح سے لے کر شام تک یہ آوازیں آتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کل شب تو اچانک یہ آوازیں تقریبا دس منٹ تک محسوس کی گئیں اور جب وہ گھروں سے باہر نکلے تو ان کو پتہ چلا کہ دھماکوں سے پتھر توڑے گئے۔

مقامی افرا دنے اس بات کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔مقامی افراد نے پوچھا کہ رات میں کس طرح یہ دھماکے کئے جاسکتے ہیں۔بعض افراد نے مطالبہ کیاکہ اس کمپنی کے خلا ف معاملہ درج کیاجائے اور ان کے مکانات کو نقصانات پر ان کو معاوضہ فراہم کیاجائے۔

a3w
a3w