تلنگانہ
کلیان لکشمی اسکیم کیلئے725 کروڑ منظور
تلنگانہ حکومت نے مالی سال 25۔2024 کے لیے کلیان لکشمی اسکیم کے لیے 725 کروڑ روپے کے فنڈز کو منظوری دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے مالی سال 25۔2024 کے لیے کلیان لکشمی اسکیم کے لیے 725 کروڑ روپے کے فنڈز کو منظوری دی ہے۔
پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے بعد کلیانہ لکشمی کے تحت ایک لاکھ روپے کی مالی امداد اور 10 گرام سونے کی اسکیم پر عمل آواری شروع کر دی جائے گی۔