دہلی
75 روپے کے سکہ کی اجرائی
حکومت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر 75 روپیوں کا یادگاری سکہ جاری کرے گی۔

نئی دہلی: حکومت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر 75 روپیوں کا یادگاری سکہ جاری کرے گی۔
وزارت فینانس کے محکمہ معاشی امور کے جاری کردہ گزٹ اعلامیہ کے مطابق اس سکہ کا وزن34.65-35.35 گرام ہوگا۔
سکہ کے ایک جانب نئے پارلیمنٹ کامپلکس کی تصویر ہوگی اور سال 2023 درج ہوگا۔