جرائم و حادثات
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
ٹپہ چبوترہ علاقہ مستعد پورہ میں کار بے قابو ہوگئی، کار نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو ٹکر دے یدی اور الکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔
حیدرآباد: ٹپہ چبوترہ علاقہ مستعد پورہ میں کار بے قابو ہوگئی، کار نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو ٹکر دے یدی اور الکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ کار کے مالک نرسمہا حالت نشہ میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے بموجب مستعد پورہ روڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔
اچانک گاڑی بے قابو ہوگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار مظہر اور ان کی اہلیہ اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے مقام حادثہ پر پہونچ گئی اور فرچونر کے مالک نرسمہا کو حراست میں لے لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔